Nadeem Malik

7.1.11

Pakistan-India Talks

Pakistan-India Talks
 
 
 
 
 
 
 
 
http://www.awaztoday.com/playvideo.asp?pageId=12517
 
http://www.friendskorner.com/forum/f247/video-islamabad-tonight-7th-january-2011-a-213842/
 
 
Islamabad Tonight – 7th January 2011
Mani Shankar Aiyar MP-India, Gen. (R) Hameed Gul and Saleem Saif Ullah PML-HK in Islamabad Tonight with Nadeem Malik

 
 



 
Facebook  
 
NADEEM MALIK

NADEEM MALIK پرویز مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے بہت قریب پہنچ چکے تھے-مانی شنکر آئر
دونوں ملکوں کے درمیان یہ طے پا گیا تھا کہ اچھے تعلقات قائم کرنے کیلیے سرحدوں کی کوئی حیثیت نہیں-مانی شنکر
سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کا زمہ دار سوامی آسیماند تھا سارے ثبوت مل گئے ہیں-مانی شنکر
ہندو مزہب کے دہشت گرد بھارت میں مسلما...نوں کے مقدس مقامات پر دہشت گردی میں ملوث ہیں-مانی شنکر



 
 

پرویز مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے بہت قریب پہنچ چکے تھے-مانی شنکر آئر

دونوں ملکوں کے درمیان یہ طے پا گیا تھا کہ اچھے تعلقات قائم کرنے کیلیے سرحدوں کی کوئی حیثیت نہیں-مانی شنکر

سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کا زمہ دار سوامی آسیماند تھا سارے ثبوت مل گئے ہیں-مانی شنکر

ہندو مزہب کے دہشت گرد بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر دہشت گردی میں ملوث ہیں-مانی شنکر

پاکستان میں عدلیہ کا بحران پیدا ہونے سے مزاکرات کا عمل رک گیا-مانی شنکر

ممبئی حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات بالکل خراب ہو گئے-مانی شنکر

ممبئی حملے سے پہلے بھارت کا رویہ کونسا درست تھا- حمید گل

پاکستان اور بھارت کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے-حمید گل

پنڈت نہرو نے خود کہا تھا کہ وہ کشمیر کو زبردستی بھارت کا حصہ نہیں بنایں گے-حمید گل

بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن کشمیریوں کوخود مختاری کا جمہوری حق نہیں دے رہا-حمید گل

بھارت ممبئی حملے پر تو بات کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیر پر نہیں-حمید گل

دونوں ملکوں کے وزاءاعظم کو ملاقات کرنی چاہیے تا کہ امن قائم ہو سکے-سلیم سیف اللہ

کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر دونوں ملکوں میں امن نہیں ہو سکتا-سلیم سیف اللہ

پرویز مشرف کے دور میں کشمیر کے مسئلے پر جو پیش رفت ہوئی تھی موجودہ حکومت کہتی ہے کہ اسے اس کا علم نہیں ہے-مانی شنکر

میرے اور محمود قصوری کے درمیان مسئلہ کشمیر پر جو پیش رفت ہوئی تھی اس کی تفصیل ٹیل وژن پر نہیں بتا سکتا-مانی شنکر

محمود قصوری سے پچاس سال پرانی دوستی ہے ہم دونوں اکٹھے پرھتے رہے ہیں-مانی شنکر

انیس سو سینتالیس میں اور بات تھی آج کے دور کے حساب سے بات کرنی چاہیے-مانی شنکر

کیا سچائی پرانی ہو جائے تو سچائی نہیں رہتی-حمید گل

بھارت کی فوج بڑی تعداد میں چین کے بارڈر پر موجود ہے اور مغرب کے ساتھ مل کر چین کو گھیرنا چاہتی ہے-حمید گل

کیا بھارت یہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت مل کر چین کے مد مقابل آ جایں-حمید گل

دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کو ناپسند کرنے والے موجود رہیں گے لیکن آگے بڑھنا چاہیے-مانی شنکر

پاکستان اور بھارت میں سال میں کم از کم ایک ملاقات تو ہونی چاہیے-سلیم سیف اللہ

ہم اپنی خواہشات نہیں بلکہ کشمیریوں کی سوچ کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں-سلیم سیف اللہ

پانی کامسئلہ اور سیاچین ایسے مسائل ہیں کہ جن پر بات چیت ہونی چاہیے-سلیم سیف اللہ

میرے باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی بہت  دوست ہیں اور میں تین سال تک کراچی میں رہتا رہا ہوں-مانی شنکر

میں پاکستان کو بہت پسند کرتا ہوں پاکستانی بہت نیک لوگ ہیں-مانی شنکر

پاکستان کی حکومت،فوج اور آئی ایس آئی کے بہت سے لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں-مانی شنکر

اجمل قصاب پاکستانی ہے اور وہ پاکستان سے بھارت گیا تھا-مانی شنکر

ڈیوڈ ہیڈلے نے بتایا ہے کہ اجمل قصاب کو پاکستان میں آئی ایس آئی نے دہشت گردی کی تربیت دی تھی-مانی شنکر

ممبئی حملے کے بعد پاکستان نے کہا تھا کہ دونوں ملک مل کر اس کی تحقیقات کرتے ہیں لیکن بھارت نہیں مانا تھا-حمید گل

جب لوگوں کو ان کے حقوق نہیں دئیے جایں گے تو ممبئی حملے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے-حمید گل

آئی ایس آئی کی پالیسی ہے کہ بھارت کے اندر کوئی کاروائی نہیں کرنی تا کہ وہاں کے انتہا پسند ہندو مسلمانوں سے اس کا انتقام نہ لیں-حمید گل

بھارت کے انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو ان کے گھروں سمیت زندہ جلا دیتے ہیں اور مسلمان عورتوں کی عزتیں لوٹتے ہیں-حمید گل

تالی بجانے کے لیے دونوں ہاتھوں کی ضرورت ہوتی ہے اور مشرف دور میں تالی بجانے والے ہاتھ بہت قریب آ گئے تھے-مانی شنکر

بے نظیر دور میں سیاچین مسئلے پر کافی پیش رفت ہوئی لیکن بعد میں ان کے زاتی دوست نے بھارت آ کر کہا کہ کچھ مشکلات پیدا ہو گئی ہیں-مانی شنکر

ایک دفعہ ہم مسائل حل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن بھارتی فوج نہیں مانی-مانی شنکر

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی کے دوران دونوں ملکوں نے اپنے مسائل حل نہ کیے تو بہت نقصان ہو جائے گا-حمید گل

امریکہ کو افغانستان میں شکست ہو چکی ہے اور وہ جلد وہاں سے بھاگ جائے گا-حمید گل

آج تحریک آزادی کشمیر اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلو میسی اب ممکن نہیں رہی-حمید گل

پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائین کا منصوبہ دونوں ملکوں کو بہت قریب لا سکتا ہے-مانی شنکر

 



 
 
-----------------------------------------------------------
N A D E E M    M A L I K 
http://www.nadeemmalik.pk
Facebook  


No comments:

Post a Comment